عوامی مسائل

ضلع نگر: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے کرایوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کردیا، نوٹیفیکیشن جاری

نگر ( بیو رو رپورٹ) محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن نگر کے حکام نے انٹر اور ضلع سے باہر چلنے والی گاڑیوں کے نئی کرایہ نامہ جاری کردیا ضلع نگر سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں چلنے والے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کے ساتھ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے تحت ضلع نگر کے ہیڈ کواٹر سے گلگت کا کرایہ 130جبکہ علی آباد ہنزہ کے لئے 70روپے مقرر کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز ضلع ہنزہ کی جانب سے نئی مقرر شدہ کرایوں کے مطابق نگر خاص سے گلگت 240ہوپر سے گلگت 260، ساس ویلی سے گلگت 210،جبکہ پھکر ، مناپن ، غلمت ، تھول نلت سے گلگت کا کرایہ زیا دہ سے زیادہ 190اور کم سے کم130روپے مقرر کر دیا گیا۔ دوسری جانب ضلع نگر سے ہیڈ کواٹر ہنزہ علی آباد کی جانب چلنے والی ٹرانسپوٹروں کے کرایوں میں10فیصد اضافہ کے ساتھ ہیڈکواٹر سے علی آباد 70،نگر خاص سے علی آباد 40، ہسپر تا علی آباد 105کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔

محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ضلع ہنزہ سے جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق چھلت نگر سے گلگت کا کرایہ 110سے لیکر 145مقرر جبکہ چھلت سے علی آباد ہنزہ کا کرایہ 95مقرر کر دیا ۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ضلع نگر نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نگر میں اندورن اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے لئے چلنے والی مختلف گاڑیوں کی اسپیشل بکنگ کے کرایہ بھی مقرر کردئے گئے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ضلع نگر کے افسر سید یاسر حسین نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹرانسپورٹر اضافہ کرایہ یا بکنگ وصول کریگا خلاف قانون ترانسپورٹرزکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے مسافر ہویا سیاح ادارہ کیساتھ تعاون درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خصوصااسپیشل بکنگ کے لئے جورقم مختص کیا ہے جن میں کار ، TZ، پراڈو، کوسٹر، ہائیس کے لئے مختلف سپیشل بکنگ کا کرایہ مقرار کردی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button