بابوسر میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے، علاج کے لئے ایبٹ آباد منتقل

بابوسر میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے، علاج کے لئے ایبٹ آباد منتقل

22 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بابوسر گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں دونوں نوجوانوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچایا گیا جہاں سے دونوں نوجوانوں کو ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بابوسر گاؤں میں عبدالوحید ولد نظیر اور محمد طاہر ولد عزیزالله ساکنان تھک رمضان المبارک میں وقت گزارنے کے لئے بابوسر کی پہاڑی کی طرف نکل گئے جہاں اچانک آسمانی بجلی گرنے سے دونوں نوجوان بے ہوش ہوگئے ۔۔۔بعدازاں ایک نوجوان ہوش میں آیا اور آہستہ آہستہ گھر کی طرف روانہ ہوئے ۔۔۔راستے میں انہیں چند نوجوان ملے جنہوں نے دونوں نوجوانوں کو گھر پہنچایا ۔۔۔۔جس کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچایا گیا جہاں سے دونوں نوجوانوں کو ایبٹ آباد کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔جہاں ان کی علاج معالجہ شروع کردی گئی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں نوجوانوں کے اخراجات حکومت برداشت کرے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔