عوامی مسائل

ہنزہ: ایک سال کے دوران ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی سڑک پر استرکاری جاری

ہنزہ (رحیم امان)قراقرام یونیورسٹی ہنزہ کیمپس تاKKH روڑ کی ناقص میٹل کے کام کے ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والا روڑ کی مرمت کا غیر تسلی بخش کام جاری ہے۔گزشتہ سال ہی چیف سیکرٹری نے افتتاح کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق،  قراقرام یونیورسٹی ہنزہ کیمپس تاKKH روڑ کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری کام کے باعث ایک سال سے بھی کم مدت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے بعد میڈیا اور عوام کے دباو پر دوبارہ مرمت  کا کام جاری ہے۔ ہنزہ کے تاریخی اور سیاحتی مقام کریم آباد کو KKHسے ملانے والی واحد ٹرک ایبل روڑ کی مرمت کے کام کو علاقہ مکینوں اورعمائدین نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم منصوبے میں غیر معیاری کام کا نوٹس لیتے مرمت کا کام بہتر انداز میں کرنے کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی اور تعمیر میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی بھی کرے۔

یاد رہے کہ روڑ ٹرک ایبل روڑ ہے مگر سیاسی مداخلت کے باعث اصل نقشے سے ہٹ کربنانے کی وجہ سے ٹرک تو دور کی بات، اس سڑک پر سے چھوٹی گاڑیوں کا گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button