صحت

وزیر اعلی کے اعلان کردہ پیکج سے اشکومن، گوپس، یاسین اور سنگل کے ڈاکٹرز محروم ، احتجاجاً کام روکنے کی دھکمی

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ پیکیج سے اشکومن،یاسین، گوپس اور سنگل میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو محروم رکھا گیا،دو دنوں کے اندر معاملات درست نہ ہوئے تو احتجاجاََ کام روک دینگے،ڈاکٹروں کا موقف ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے ڈاکٹر وں کے لئے اعلان کردہ Incentive allowanceکی مد میں جاری کردہ تین کروڑ کی رقم سے ضلع غذر کے چارہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو محروم رکھا گیا ہے ۔سول ہسپتال چٹورکھنڈ،سنگل،گوپس اور یاسین میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حضرات کو ہارڈ ایریا الاونس بھی نہیں مل رہا۔غذر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نظرانداز کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو روز کے اندر معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج کے طور پر کام بند کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button