اہم ترین

استور جانے والی بس ہربن کوہستان کے قریب گہری کھائی میں جاگری، دو مسافر جان بحق، 13 زخمی

کوہستان (شمس الرحمن شمس) کوہستان پولیس کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق تھانہ ہربن کے قریب مسافر بس الٹ کر گہری کھائی میں جاگری ہے۔ حادثےمیں 2مسافر جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بس نمبر 1577 بطرف استور گلگت بلتستان جارہی تھی۔

ڈی پی او کوہستان عبدالعزیز آفریدی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثہ صبح آٹھ بجے ہربن کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق زخمیوں اور جان بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع استور ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button