شعر و ادب

حلقہ اربابِ ذوق گلگت کے عہدیداران و ممبران کی ظفر تاج کو نئی البم ریلیز کرنے پر مبارکباد

تحریر: جمشید خان دکھی

حلقہ ارباب ذوق(حاذ)گلگت کے عہدیداران و اراکین نے حاذ کے معروف شاعر اور قلم کار جناب ظفر وقار تاج سیکریٹری پاور جی بی کو انکی شنا شاعری پر مشتمل البم کی ریلیز پر دلی مبارکباد دی ہے۔یاد رہے کہ جناب ظفر وقار تاج شنا اور اردو کے ایک نامور شاعر ہیں۔انکی اردو شاعری کی دو کتابیں”آکاس اور آنند”عالم شباب کے ابتدائی دنوں میں شائع ہوئی ہیں۔آجکل آپ شنا ادب کی ترقی و ترویج کیلئے میدان عمل میں اترے ہیں۔انکے شنا شاعری پر مشتمل البم پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں۔جبکہ ٹیلی ویژن پر بھی آپ کے نغموں کی گونج سنائی دیتی ہے۔انکے تازہ البم کے کلام معروف گلوکار شیرخان نگری نے گائے ہیں جبکہ اس سے قبل ریلیز ہونے والے البم جابر خان جابر، سلمان پارس اور دیگر گلوکاروں پر مشتمل ہیں۔ان کا حالیہ البم”شیئلی پھنر” کی تقریب رونمائی یکم جولائی2017کو دن کے تین بجے ہوپر(غذر) میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اقبال وزیر تعمیرات جی بی، جناب جعفر اللہ ڈپٹی سپیکر اور معروف قوم پرست رہنما اور ممبر جی بی اسمبلی جناب نواز خان ناجی تھے۔

گلگت سے حاذ کا قافلہ جو عبدالخالق تاج پروفیسر احمد سلیم سلیمی، محمد نظیم دیا، غلام عباس نسیم، پروفیسر اشتیاق احمد یاد، فاروق قیصر، نذیر حسین نذیر،صبور اور جمشید خان دکھی پر مشتمل تھا۔پروفیسر محمد امین ضیاء صدر حلقہ کی قیادت میں ہوپر پہنچا جہاں ظفر وقار تاج اور جی بی فوکس کے جوانوں نے استقبال کیا۔

اس پروگرام میں شعراء اور فن کاروں کے علاوہ خواتین و حضرات کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں تینوں معزز مہمانوں نے گلگت کے شعراء اور فن کاروں کی مالی معاونت کیلئے جی بی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیاجسے فن کاروں اور شعراء نے بے حد سراہا۔اس موقع پر جناب ظفر وقار تاج سیکریٹری پاور جی بی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا محفل میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اور ریلیز ہونے والے شنا البم کی سی ڈی بھی مہانوں کو بطور تحفہ پیش کیا۔

حاذ کے سینئر نائب صدر اور ظفر وقار تاج کے والد محترم جناب عبدالخالق تاج کے روایتی رقص پیش کرنے کے فوراََ بعد خوبصورت تقریب سر شام اختتام پذیر ہوئی۔حلقے کے دوستوں نے جی بی فوکس کے تمام عہدیداروں و اراکین کا شینازبان و ادب اور موسیقی ترقی اور ترویج میں انکے کردار کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button