آئیے اپنی دنیا کو سمجھیںبچوں کی دنیا

کیاجانوروہیں رہتے ہیں ، جہاں انھیں کھاناملتاہے؟

کچھ جانور مچھلی اور جنگلی پھل کھاتے ہیں۔ کچھ گھاس چرکر خوش رہتے ہیں اور کچھ گوشت کے لیے شکار کرتے ہیں۔ ہر جانور کی کوئی نہ کوئی پسندیدہ خوراک ہوتی ہے اور وہ اسی جگہ پر رہتاہے جہاں سے اسے یہ خوراک ملتی ہو۔ جس جگہ سے کسی جانورکو اس کی پسندیدہ خوراک ملتی ہو، وہاں ایک خاص قسم کا ماحول ہوتاہے۔مثال کے طورپر صحرا میں رہنے والے چوہے کا ماحول دیکھیں۔ یہ سخت گرم ، جلتی ہوئی ریت میں رہتاہے۔ ریت کے اوپر گرم ہوا کے بگولے ہوتے ہیں۔ صحرائی چوہا اسی ماحول میں زندہ رہنے کاطریقہ سیکھ گیاہے۔ وہ سارا دن زمین کے نیچے اپنی بِل میں سویارہتاہے۔ بل ٹھنڈی ہوتی ہے اوراوپر صحرا کی سخت گرمی کا یہاں کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جب سورج غروب ہوجاتاہے تو صحراٹھنڈی ہونے لگتی ہے۔ ٹھنڈک ہونے کے ساتھ ہی چوہے چھلانگیں لگاتے بلوں سے باہر آجاتے ہیں۔ وہ ریت پر بکھرے پودوں اور جھاڑیوں کے بیج کھانا شروع کردیتے ہیں۔ سارادن چلتی ہوا ان بیجوں کو ریت پر بکھیر دیتی ہے۔ چوہا سارا دن پیا سا رہنے کے باوجود بھی پانی کی تلاش نہیں کرتا۔ اگر اسے کہیں سے پانی مل بھی جائے تو بھی وہ پانی نہیں پیتا۔ یہ چوہا کبھی بھی پانی نہیں پیتا ۔ اس کے جسم میں خود بخود پانی بنتارہتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button