سیاست

شگر کو ایک ارب روپے کا پیکج وزیر اعلی کی وجہ سے ملا ہے، طاہر شگری اور دیگر کا پریس کانفرنس سے خطاب

شگر(عابدشگری) وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان کے شگر کیلئے خصوصی پیکیج کو ممبر اسمبلی اپنے کھاتے میں نہ ڈالیں ۔ شگر کی تاریخ میں پہلی بار اتنا بڑا پیکیج ملاہے۔یہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے شگر کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔جس کا کریڈٹ ہماری حکومت کا جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شگر کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے ایک ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔جس سے شگر کی تقدیر سنور جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری ،حاجی وزیر فداعلی،رضوان اللہ،ایاز شگری ،نذیر احمد اور دیگر رہنماؤں نے شگر میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہم وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمان صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن کے دوران شگر کے عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کیا۔الیکشن سے قبل جب وزیر اعظم پاکستان نے شگر کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تو مخالف پارٹیPPPکے امیدوار اور ورکروں نے اس اعلان کو ایک الیکشن سٹنٹ قرار دیتے ہوئے اسے جھوٹا ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا اور کچھ سادہ لوح عوام نے اس پر یقین کر لیا۔اس لئے بہت کم ووٹوں سے مسلم لیگ(ن) کا امیدوار ہار گیا۔مجھے اپنی ایمان کی حد تک یقین تھا کہ جناب محمد نواز شریف اس اعلان پر ضرور عملدرآمد کروائیں گے۔جوکہ آپ سب کے سامنے ہے۔نہ صرف ضلع کانوٹیفکیشن کیا بلکہ قلیل مدت میں تمام ضلعی سیٹ اپ کو بھی مکمل کیا۔جس کے ثمرات شگر کے عوام کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں سانحہ کوہستان، سانحہ لولوسر، سانحہ چلاس جیسے دلخراش اور ناقابل فراموش سانحات پیش آئے جوکہ سابقہ حکومت کی ناکا می تھی ۔جس کے مقابلے میں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ن)کی جب سے حکومت بنی ہے بفضل خدا ایسا کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ نہیں ہوا ہے بلکہ لوگ امن و سکون اور بھائی چارگی سے زندگی گزار رہے ہیں۔سابقہ دور میں میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ۔جس طرح نوکریاں ریوڑیوں کی طرح بیچی گئی۔اس طرح قوم کو کم از کم 50سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔لوگ قابلیت اور ڈگریوں کی بجائے اثرو رسوخ اور مال دولت کے ذریعے نوکریاں خریدتے رہے۔موجودہ دور حکومت میں محکمہ تعلیم ،پولیس اور دیگر ادروں میںNTSکے ذریعے جس صاف و شفاف طریقے سے میرٹ پر نوکریاں دی گئی آپ سب اس کے چشم دید گواہ ہیں۔سابقہ 5سالہ دور حکومت میں بلتستان بالخصوص شگر میں ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا ۔جبکہ موجودہ حکومت نے چھومک پل جیسا میگا پراجیکٹ جو کہ تکمیلی مراحل میں ہے شروع کیا جس کا سب سے ذیادہ فائدہ شگر کے عوام کو ہے ہم جناب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ،سینئر جناب حاجی اکبر تابان اور حکومتی کابینہ کے ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2017-18کےADPمیں شگر کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے ذیلADPکو منظور کیا۔ ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تعمیر SPآفس شگرکیلئے15.000ملین روپے، تعمیر 1میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نیاسلو باشہ شگر245.733ملین روپے مِسنگ فیسلٹیس محکمہ واٹراینڈ پاور ڈویژن شگر75.954ملین روپے تعمیر گرلز ڈگری کالج شگر65.600ملین روپے اپ گریڈیشن گرلز مڈل سکول تسر(مڈل سکول سے ہائی سکول)15.600ملین روپے شگر میں پانی کی سپلائی کے نظام کا اپ گریڈیشن20.000ملین روپے تعمیر مین روڈ از چھومک تا لمسہ شگر200.000ملین روپے تعمیرRCCپل ہشوپی(معلق پل کو RCCپل میں تبدیل کرنا)60.000ملین روپے توسیع سڑک از حیدر آباد تا شگر100.000ملین روپے10۔ توسیع سڑک ڈسٹرکٹ شگرذ( تنگ موڑوں کو کشادہ کرنا )50.000ملین روپے میٹلنگ روڈ از تھیسل سے گلاب پور شگرکی طرف100.000ملین روپے شامل ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں شگر ایک بار پھر ن لیگ کا گڑ بن جائے گا اور بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button