شگر کے مضافاتی علاقوں ذل اور سیسکو کو ملانے والا خطرناک پل ارباب اختیار کی نظروں سے اوجھل

شگر کے مضافاتی علاقوں ذل اور سیسکو کو ملانے والا خطرناک پل ارباب اختیار کی نظروں سے اوجھل

21 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگرباشہ(ممتاذ شگری)محکمہ تعمیرات اور منتخب نمائندے کی غفلت ذل اور سیسکوکو ملانے والا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔اہل علاقہ اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ذل اور سیسکو کے درمیانی پُل جو کئی عرصے سے توجہ طلب تھا، اب مکمل طور پر ناقابل استعمال ہو چکا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ وہاں کا رُخ کرنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسلے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پل کافی عرصے سے ناقابل استعمال ہے جسکی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پل ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہمیں نالے کے پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے جو کہ کسی بھی وقت خطرہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے پل کی خستہ حاحالی پر بالکل توجہ نہ دینا محکمہ تعمیرات اور منتخب نمائندے کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سمیت محکمہ تعمیرات کے تمام اعلیٰ عہدہ داروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد ازجلد پُل کی مرمت کیلئے اقدامات کریں تاکہ اہل علاقہ سمیت وہاں آنے والے سیاحوں کے مشکلات بھی کم ہو سکیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔