سیاحت

الجھنے اور دھکمیاں دینے پر شنگریلا ہوٹل کے مالک کو کوئی رعایت نہیں دینگے، قانون سب کے لئے برابر ہے، اسسٹنٹ کمشنر سکردو

سکردو ( چیف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سکردو عدیل حیدر اور فوڈ انسپکٹر حسین خان اخونزادہ نے کہاہے کہ شنگریلا ہوٹل کے مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے قانون سب کیلئے برابر ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سیاحوں کی شکایت پر شنگریلا ہو ٹل پر چھاپہ مارا گیا تھا چھاپے کے دوران ہوٹل کے مالک نے ہم سے الجھنے کی بار بار کوشش کی اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی واقعے کا کیس بنا کر ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیا گیا ہے شنگریلا ہوٹل کے مالک کو کسی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہاکہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ انتظامیہ شنگریلا ہوٹل کے مالک کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ہم قانون کے مطابق شنگریلا ہوٹل کے مالک کے خلاف سخت ایکشن لیں گے جہاں جہاں ہوٹلوں میں سیاحوں کو ناقص اور غیر معیاری کھانا کھلایا جارہا ہے ان سب کے خلاف سخت کارروائی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی سیاح اپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کریں انتظامیہ سیاحوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button