عوامی مسائل

ایل جی آر ڈی غذر کے دو درجن سے زائد عارضی ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہےہیں

غذر(تجزیاتی رپورٹ) محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی غذر سرکار کے اوپر ایک بوجھ بن گئی زیادہ تر ملازمین گھروں میں بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے دو درجن سے زائدعارضی ملازمین بھی دفتروں کی بجائے گھروں میں آرام فرما رہے ہیں گاہکوچ میں موجود ایل جی اینڈ ار ڈی کے دفتر میں خالی کرسیاں نظر آتی ہیں جبکہ دفاتر سٹاف سے خالی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ ایل جی اینڈ ار ڈی گوپس کا دفتر بھی بھوت بنگلہ بن گیا ہے گوپس انتظامیہ کی چیکنگ بھی کوئی کام نہ آسکی ماہانہ گورنمنٹ کے خزانے سے ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں لاکھوں روپے دئیے جاتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے دیا جانے والا فنڈز کے بارے میں بھی کوئی پتہ نہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کئی ملازمین صرف تنخواہ والے دن دفتر پہنچ جاتے ہیں اس کے بعد رفو چکر ہوتے ہیں مین روڈ پر آفس ہونے کے باوجود اس دفتر پر حاضری کی چیکنگ نہ ہونا بھی سمجھ سے باہر ہے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عارضی ملازمین کے نام پر دو درجن سے زائد ملازمین کی تقرری کی گئی ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ یہ ملازمین ڈیوٹی کدھر دیتے ہیں اور فوج ظفر موج ملازمین کی بھر تیوں کے بعد بھی اگر دیکھا جائے تو اس محکمہ کی کارکردگی صفر ہے کسی جگہ پر اگر حفاظتی بند یا کوئی اور تعمیراتی کام ہو بھی رہا ہے تو کام کی نگرانی کرنے والے ملازمین بھی غائب نظر آتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس محکمہ کے ملازمین کو کوئی پوچھنے والا نہیں اگر ملازمین نے ڈیوٹی ہی نہیں دیتے ہیں تو پھر گورنمنٹ کے خزانے بھاری تنخواہیں دیکر ایسے ملازمین کی تقرری کا کیا جواز بنتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button