اہم ترین

نگر ضمنی انتخابات: جی بی سکاوٹس کے 130 اور پولیس کے 300 سے زائد جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے

گلگت( بیورورپورٹ) نگر حلقہ 4ضمنی الیکشن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دی گئی۔ گلگت بلتستان سکاوٹس کے 130جوان اور پولیس کے 300سے زائد جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ حلقے میں کل 40پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ان میں سے 19پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے دی گئی ہے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر 2گلگت بلتستان سکاوٹس کے جوان اور 4پولیس کے جوان تعینات ہونگے۔ جبکہ پولنگ کے دن شاہراہ قراقرم نگر سیکشن پر گلگت بلتستان سکاوٹس کے دستے گشت کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس ر سید طاہر علی شاہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن مین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمشنرگلگت بلتستان عابد رضا، ڈی سی نگر، ایس پی نگر، ریٹرنگ آفیسر حلقہ چارنگر، محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام، جی بی سکاوٹس کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ زمہ دارن کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کو صاف وشفاف بنانے، ماھول کو پرامن بنانے کے لئے سیکورٹی کئے سخت انتظامات کریں اورکسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں۔ کو ئی بھی شخص قانون ہاتھ مین لینے کی کوشش کریں یا پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرے تو ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں۔ جنرل الیکشن کی طرح نگر حلقہ چار کی الیکشن بھی پرامن، صاف و شفاف انداز میں ہونا چاہیے۔ سیاسی پارٹیاں اور امیدوار الیکشن کمیشن اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن ضابط اخلاق پر ہر سورت عمل درآمد کرائے۔ ضابط اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button