کھیل

دوسری سیرینا ہنزہ میراتھن ریس کا انعقاد، 86 اتھلیٹس نے شرکت کی

ہنزہ ( فرمان کریم )گلگت بلتستان کے مشہور و معروف سیاحتی مقام ضلع ہنزہ میں ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام لئے سیرینا ہنزہ میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ سیرینا ہوٹل کے زیر اہتمام ا س میراتھن میں 86مرد اور خواتین اتھلٹس نے شرکت کی۔ میراتھن ریس کے مقابلے میں سلمان نے 5گھنٹے 26منٹ میں 42کلومیٹر فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی ریس میں بی بی نبات نے 42کلومیٹر فاصلہ5 گھنٹے 50منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے کا مقصد ہنزہ میں ماحول کو صاف رکھنے کے لئے یوتھ میں شعور وآگاہی بیدار کرنا تھا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ریس کے انعقاد پر منتظمین کو شاباش دی، اور اسے نوجوانوں کے لئے ایک صحتمند سرگرمی قراردیا۔

اس موقع پر جنرل مینجر سرینا ہوٹل ہنزہ اصغر خان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں سیاحت اپنے عروج پر ہے ۔ ماحول اگر صاف نہ ہو تو سیاحت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے ۔ ہم نے عوام کو بتانا ہے کہ ماحول کو صاف رکھیں گے تو سیاحوں کو ضلع ہنزہ کے بارے میں ایک اچھا تاثر جائے گا۔ ضلع ہنزہ کو صاف رکھنے کے لئے یوتھ سمیت ہر طبقہ فکر کی ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف رکھے۔ صفائی ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے ۔ اس لئے ماحول کی صفائی مرد وخواتین کی اولین ذمہ دار ہے۔میرا تھن ریس بھی اس ماحولیاتی صفائی مہم کا حصہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button