معیشت

درکوت نالہ میں معدنیات کے لئے لیز لینے کی خواہشمند کمپنی کے خلاف عوام سلگان کا چیف سیکریٹری کے نام خط

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی علاقہ سلگان یونین کونسل کے عوام کے جانب سے نمبرادار سلگان محبوب شاہ کے زریعے یاسین درکوت نالے میں موجود معدنیات کے لیے لیزلینے کی خواہش مند میرزاین ایس جے نامی کمپنی کے خلاف چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو دی جانے والی درخواست میں کمپنی کی جانب سے سلگان کے سادہ لوح عوام کو دکھ میں رکھ کرلیز کے لیے کاغذات متعلقہ محکمے میں جمع کرنے کاالزام لگاکر کہا گیا ہے کہ عوام کو شک ہے کہ کمپنی چوری چھپےعلاقے میں موجود قیمتی معدنیات کو غیر مقامی افراد کو فروخت کرہا ہے جوکہ عوام سلگان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے ۔اس حوالے سے مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جس باعث عوام کے آپس میں دشمنیاں پیدا ہونے کا واضح خدشہ ہے اور علاقے مین امن امان کی صورت حال خراب ہونے کا اندشہ ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاقہ بشمول تمام نالہ جات عوام سلگان کا موروثی اثاثہ ہیں۔ نالہ جات میں موجود تمام تر قدرتی وسائل پرعوام کا حق ہے یہاں کان کنی کے لیے لیزکا حق بھی مقامی آبادی یعنی برانداس تا درکوت کے عوام کا ہے ۔

سلگان کے عوام نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکمہ سے استدعا ہے کرتے ہوکہا ہے کہ کان کنی کے لیے لیز عوام سلگان کی منتخب کمیٹی کے نام جاری کیا جائے بصورت دیگر امن امان کی حالت خراب ہونے کے صورت میں تمام تر زمداری محکمہ معدنیات اور انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میرزا این ایس جے کمپنی کے جانب سے لیز کے لیے جمع شدہ درخواست کو کالعدم قراردیاجائے ۔تاکہ علاقے کی پرامن ماحول پر آنچ نہ آجائے ۔درخواست پر سابق وائس چیرمین ضلع کونسل غذر ندیم ایوب ،سابق چیرمین یونین کونسل سلگان دوستان شاہ ،سابق ممبریونین کونسل سلگان محمدمراد خان ،نمبردار سلگان محبوب شاہ کے علاوہ 38افراد کے دستخط موجود ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button