سیاستکوہستان

ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے کوہستان کے شہر داسو میں آگاہی ریلی نکالی گئی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، داسو میں الیکشن کمیشن کی جانب ووٹ کی اہمیت کے بارے ریلی نکالی گئی ،جس میں علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ جمعرات کے روزضلعی کچہریوں سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نورالخطاب کررہے تھے ۔ ڈی پی او آفس سے شروع ہونے والی ریلی چائنہ پل پر دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ بعدازاں میڈیاسے بات چیت میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر کا کہنا تھا کہ اس ریلی کا مقصد ووٹر کا ووٹ کی اہمیت و افادیت اور ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔ ووٹ قومی امانت ہے جس کے صحیح استعمال اور الیکشن کے عمل کی مذید بہتر بنانے کیلئے عوامی رائے شامل کرنا ہے ۔ اس جیسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button