عوامی مسائل

ضلع ہنزہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت سے سیاح پریشان

گلگت ( سٹاف رپورٹر) ضلع ہنزہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث اندورنی ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے۔ جبکہ ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اندورنی ملک سے سیاح گلگت بلتستان خاص کر ضلع ہنزہ میں گھومنے کے لئے بڑی تعداد میں آرہے ہیں، لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث یہ سیاح ضلع ہنزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر علی آباد میں دو ، جبکہ تحصیل گوجال کے ہیڈ کوارٹر گلمت میں ایک اور سوست میں قائم ایک پیٹرول پمپ پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کے باعث بند پڑے ہوئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث نہ صرف ملکی سیاح بلکہ مقامی لوگوں کو بھی ذرائع آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع ہنزہ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں ضلعی انتطامیہ دلچسپی نہیں لے رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث مقامی افراد اور سیاح مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دکانداروں کو تنگ کرنے کی بجائے ضلع میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقین بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button