ثقافت

قلعہ بلتت میں روایتی تہوار گنانی جوش و خروش سے منایا گیا، میر غضنفر علی خان مہمان خصوصی تھے

ہنزہ (رپورٹ اسلم شاہ) ہنزہ کے قدیم اور مشہور قلعہ بلتت میں روایتی تہوار گنانی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے میر آف ہنزہ کی حیثیت سے روایتی انداز میں تقریب میں شرکت کی تقریب کا انعقاد محکمہ سیاحت و ثقافت اور ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد ہنزہ کے اشتراک سے کیا گیا ۔اس موقعے وزیر سیاحت و ثقافت فدا خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستا ن رانی عتیقہ اورڈی سی ضلع ہنزہ سیع اللہ فاروق کے علاوہ بڑی تعداد میں حکومتی عہداداران ،علاقہ عمائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں ملکی اورغیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی ۔

اس موقعے پر میر آف ہنزہ کی رویتی پوشاک زیب تن کر کے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے اس رویتی تہوار کا باقاعدہ آغاز کیا اس دوران نئی فصل پک کر تیار ہونے کی مناسبت قریبی کھیت سے گندم کے تازہ خوشے لانے کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد نئی فصل کے گندم کے دانوں کو لسی میں ملا کر رویتی کھانوں کے ساتھ میر آف ہنزہ اور شرکاء تقریب کر پیش کیا گیا۔

اس موقعے پر میر آف ہنزہ گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ہنزہ اپنی ثقافت ،روایات اور مہمان نوازی کے علاوہ خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ،گنانی کاتہواریاست ہنزہ میں صدیوں سے منایا جاتا رہاہے اور یہ تہوار اللہ تعالیٰ کے حضور نئی فصل پک کرتیار ہونے کی شکرگزاری کے لیے منایا جاتا ہے،آج ہم ہنزہ کے اپنی روایات اور ثقافت کو اگلے نسلوں میں منتقل کر رہے ہیں او ر آج نئی نسل اپنی ثقافت سے آگاہ ہو رہا ہے اور ساتھ ساتھ دنیا کو بھی اپنی اعظیم الشان ماضی اور ثقافت سے آگاہ کر رہے ہیں ،اس موقعے پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تہوار امن ،خوشی اور محنت کا پیغام دیتا ہے ۔

اس تقریب میں ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جو کہ اس روایتی تقریب سے محظوظ ہوتے ہوئے نظر آئے اور سیاحوں کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان اور ہنزہ جس قدر خوبصورت ہے اسی طرح یہاں کی ثقافت بھی خوبصورت ہے یہاں آکرہمیں اس خوبصورت جگہ،لوگ اور ثقافت کو دیکھنے کا موقع ملا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button