تعلیم

دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے قرآن فہمی کو فروغ دینا ناگزیر ہے، علما کا شگر میں اجتماع سے خطاب

شگر(عابدشگری) قران سے متمسک ہوئے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتا دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں قرآن فہمی کو عام کریں جب تک معاشرے میں علم و آگاہی عام نہیں ہوں گے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔داعش کی دنیا میں کی جانے والی وار کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ داعش ابتداء اسلام سے ہی وجود پایا ہوا ہے اور حضرت علی کے دور حکومت میں ہی داعش کی ابتدائی ہوئی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ طور وطریقے تبدیل ہوا ہے اور اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں تاہم مسلمانوں کو ہوش نہیں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار اسلامک اسٹوڈینس شگر کے زیر اہتمام منعقدہ احیادین سیمینار سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے مقررین نے کیا اسلامک سٹوڈینس شگر کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ شگر میں منعقد ہو ا جس کی صدارت شیخ ضامن علی مقدسی نے کی جبکہ شیخ کفایت علی ،شیخ مبارک علی عارفی ،مولانا منیر حسین ، اور مولانا محمد قاسم نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جس معاشرے میں اسلامی اقدار کو فراموش کردیا جاتا ہے تو اس معاشرے میں یزید اور عمر سعد پیدا ہوتے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ اغیار دین محمدی کے خلاف ہر طرح سے متحد ہوگئے ہیں لیکن مسلمانوں میں ابھی تک بیداری پیدا نہیں ہوئی ہے مقررین نے کہا کہ بعض اسلام کے ٹھیکیدار اسلام مخالف قوتوں سے مل کر اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ہمیں ان سازشوں کے مقابلہ کرنے کے لئے مل کر میدان میں ہوگا ۔مقررین نے کہا کہ ہمیں اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازشوں کے سامنے دیوار بننا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button