جرائم

گاہکوچ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر لیویز کی دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ

غذر (دردانہ شیر) غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے آغاز میں لگایا گیا لیویز چیک پوسٹ پر لیویز کی عدم تعیناتی کے باعث علاقے میں جرائم میں اضافے کے امکانات بڑہ گئے اس سے قبل اس چیک پوسٹ پر لیویز ایک طرف شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں کو چیک کر رہے تھے تو دوسری طرف ٹریفک کی خلاف ورزی بھی ان لیویز کی تعنیاتی سے ختم ہوگئی تھی اور بغیر ہیلمٹ کے استعمال کے کوئی موٹر سائیکل اس بیرئیر کو کراس نہیں کر رہا تھا۔

مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب اس چیک پوسٹ سے لیویز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اب شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نہ تو پولیس کی چیک پوسٹ ہے اور نہ ہی لیویز کی، جس باعث شہر میں جرائم بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کے پاس اس وقت درجنوں لیویز تعنیات ہیں مگر اب ان کی ڈیوٹی کہاں ہے اس بارے میں بھی کچھ پتہ نہی ہے۔

اس سے قبل یہ لیویز ایک طرف شہر کے آغاز میں نہ صرف گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے بلکہ مشکوک آفراد سے پوچھ گچھ بھی کیا جارہا تھا مگر اب اس چیک پوسٹ سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم کر دیا گیا ہے دوسر ی طرف ان میں سے بعض لیویز کو ٹریفک کنڑول کے لئے شہر میں تعنیات کر دیا گیا تھا مگر اب یہ لیویز شہر میں بھی ڈیوٹی دیتے نظر نہیں آتے۔

دوسری طرف غذر پولیس کے جوانوں کی نالہ جات میں ڈیوٹی کے باعث ضلع کے تمام تھانہ جات پولیس نفری سے خالی ہوگئے ہیں اور تاحال اضافی نفری نہیں بیجھا گیا دوسری طرف شندور میلے کی وجہ سے بھی اس وقت ہزاروں کی تعداد میں سیاح غذر میں خیمہ زن ہوگئے ہیں مگر پولیس کی نفری کی کمی کی وجہ سے بعض چیک پوسٹوں سے بھی پولیس کی نفری کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ رات کے وقت بھی سیکورٹی کا کوئی اہلکار ڈیوٹی نہیں دیتے جس علاقے میں جرائم میں اضافے کا امکان ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے گاہکوچ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور لیویز کی تعنیاتی کا مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button