شاہراہ بابوسر پر ایک اور حادثہ، ایک سیاح جان بحق، چودہ زخمی ہوگئے

شاہراہ بابوسر پر ایک اور حادثہ، ایک سیاح جان بحق، چودہ زخمی ہوگئے

86 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شاہراہ بابوسر ناراں پر ایک اور سیاحوں کی ہائس گاڑی بابوسر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی  ۔۔۔حادثے میں ایک جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے ۔۔ زخمیوں کو فوری مقامی لوگوں 1122 کی ایمبولینسوں کے زریعے چلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دی۔

سیاحوں کا تعلق اندرون سندھ کے علاقے محراب پور سے ہے ۔۔۔ضلعی انتظامیہ نے ایک میت کو آبائی گاؤں کی طرف روانہ کردی ہے جبکہ دیگر زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گاڑی حادثے کی وجہ بریک فیل بتایا جاتا ہے ۔۔۔۔عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ این ایچ اے کے چیئرمین سے فوری رابطہ کرکے شاہراہ بابوسر ناراں پر حفاظتی گرل لگوانے کی انتظامات کرائے ورنہ شاہراہ پر ہونے والے روزانہ کی حادثات کی زمہ داری این ایچ اے کے خلاف قانونی کارروائی کرائیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔