معیشت

صوبائی حکومت نے ڈیم متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے، کمیٹی ترجمان حاجی نجیب اللہ

چلاس(بیوروچیف)ترجمان دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی حاجی نجیب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈیم متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے۔اپنی کارکردگی بڑھانے اور سابقہ حکومت کو کرپٹ ثابت کرنے کی ناکام کوشش میں اور خود کو صاف شفاف ثابت کرنے کے لئے متاثرین کی اراضی کی پیمائش کم کروائی ہے جبکہ پس پردہ با اثر افراد کو نوازا گیا ہے۔متاثرین ڈیم کی ملکیتی اراضی کو خالصہ سرکار قرار دے کر انیس ہزار ایکڑ زبغیر کمپنسیشن ادائیگی کے واپڈا کے حوالے کی گئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دیامر میں کوئی خالصہ سرکار اراضی ہی نہیں ہے۔مہاراجہ اور ڈوگرہ راج سے تاحال بنجر اراضی اور جنگلات عوامی ملکیت میں اور عوام قابض اور مصرف رہے ہیں۔قدیمی ملکیت کو صوبائی حکومت نے قبائل کی لڑائی کے ذریعے متنازعہ بنایا ہے۔جو کہ سراسر متاثرین کے ساتھ نا انصافی اور ظلم ہے۔دیامر ڈیم ملکی استحکام کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ملکی خوشحالی اور استحکام کے لئے ڈیم متاثرین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ملک دشمن عناصر ڈیم کو متنازعہ بنانے کے خواہاں ہیں۔متاثرین ڈیم کے حقوق اور ملکیت میں روڑے اٹکا کر عوامی جذبات نہ ابھارے جائیں۔چیف سیکرٹری ،فورس کمانڈر عوامی تحفظات کا خاتمہ کر کے ڈیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔اور متاثرین کی انیس ہزار ایکڑ اراضی کا معاوضہ فوری ادائیگی کاحکم دیں۔بصورت دیگر ڈیم کمیٹی اپنے حق کی خاطر تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button