سیاحت

عید الفطر سے اب تک چالیس ہزار ملکی اور چار ہزار غیر ملکی سیاح بلتستان ڈویژن آئےہیں، کمشنر عاصم ایوب

سکردو: کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر پہلے ہی سے علاقے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاحوں کی سہولت کے لیے چیک پوسٹس کے ساتھ ساتھ معلومات کا سنٹر بھی قائم کیا ہے جہاں سیاحوں کی سہولت کے لیے تمام معلومات، بشمول بروشرز، مہیا کیے جارہے ہیں۔ چیف سکریڑی گلگت بلتستان اور ہوم سکریڑی کی ہدایات کی روشنی میں سیاحوں کے لیے جدید معلوماتی سنٹر کے قیام کے لیے پی سی ون بھی تیار کرکے ارسال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔

اس سال عیدلفظر سے اب تک گلگت بلتستان میں ایک لاکھ بتالیس ہزار سے زیادہ قومی سیاح آئے ہوئے ہیں ان میں چالیس ہزار کے قریب سیاح بلتستان آئے ہوئے ہیں اور چار ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاح بھی بلتستان آئے ہوئے ہیں گلگت بلتستان کے دیگر مقامات کے مقابلے میں بلتستان میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی مشنیری نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے علاقے کا بہترین کلچر اور ثقافت کو موثر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں میڈیا کے نمائیندے علاقے کا خوبصورت تشخص کا اجاگر کرنے کے لیے موثر کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر صحافیوں نے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے تجاویز کے ساتھ ساتھ علاقے کے اہم ایشوز کو حل کرنے کے لیے اہم تجاویز بھی دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button