عوامی مسائل

نمائشی افتتاح کے بعد گلگت غذر روڑ توسیعی منصوبے پر ایک روپے کا کام نہیں ہوا ہے، بدر الدین بدر رہنما پیپلز پارٹی

غذر (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و جنرل سیکرٹری پی پی بدر الدین بدرنے کہا ہے گلگت غذر روڈ توسعی منصوبے کی تعمیر بند کرنا غذر کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ غذر کے عوام نے الیکشن میں (ن) لیگ کو مسترد کر دیا، تو اب حکمران جماعت نے اہم منصوبوں میں غذر کو نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ گاہکوچ سے غذر کی حدود بیارچی تک 20کروڑ کی لاگت سے اس روڈ میں موجود خطرناک موڑ اور روڈ کی مرمت کے لئے جاری کام کو بند ہوئے ایک سال گزر گیا۔ دس کلومیٹر روڈ پر کام ہونے کے بعد اس اہم منصوبے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر تعمیر کاکام بند کر دیا گیا دوسری طرف شروٹ سے گلگت تک روڈ کی مرمت اور مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ شاہراہ اثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے سڑک کی دیکھ بال کے لئے تعینات روڈ قلی بھی زیر زمین چلے گئے ہیں دوسری طرف شروٹ سے گلگت تک روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مگر اس کی مرمت نہ ہونے سے اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب بن گیا ہے دوسری طرف گاہکوچ سے بیارچی تک روڈ کی توسعی منصوبے کی تعمیر کے لیے سابق چیف سیکرٹری سکندر سلطان راجہ نے بیس کروڑ روپے جاری کئے تھے دوسال اس منصوبے پر کام جاری رہا اور روڈ میں کافی حد تک بہتری بھی آئی مگر ایک سال سے اہم شاہراہ کی توسعی منصوبے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے جس سے اس روڈ کی حالت بھی روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے۔

دوسری طرف وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت سے گاہکوچ تک شاہراہ کی تعمیر کے لئے ڈیڑہ ارب روپے مختص کرنے کی نوید سنائی تھی اور کہا تھا اس اہم منصوبے کی تعمیر جنوری 2017سے شروع ہوگی مگر تاحال اس روڈ کی تعمیر کا کوئی پتہ نہیں چلا۔البتہ انہوں نے گاہکوچ کے نواحی گاؤں گورنجر کے قریب محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے نمونے کے طور پر بنایا گیا دوہزار فٹ روڈ کا افتتاح ضرور کیا تھا۔ اُس دن کے بعد سے اب تک امزید ایک فٹ روٹ کی میٹلنگ نہیں ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button