جرائم

سیزنل پولیس چیک پوسٹس کو ہائی فریکوینسی وائرلیس سیٹس اور ڈرون کیمرے دئیے جائیں گے

گلگت (پ ر) دیامر، غذر اورگلگت کے سیزنل چیک پوسٹوں کے لئے عنقریب ہائی فریکوئنسی سٹس اور ڈرون کیمرے فراہم کیے جائینگے .ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے ہیڈ کوارٹرز میں سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیں. انہوں نے کہا جی بی کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ میں مزید بہتری لائی جائے. فارنرز اور چائنیز کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے.افغانیوں کو دیکھتے ہی علاقہ بدر کیا جائے.اسد آشورہ کے دوران بلتستان ریجن میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں. آئی جی پی نے اجلاس کے دوران اہم اشخاص، سپریم اپیلٹ کورٹ، ہائی کورٹ، سیکٹریٹ ائیر پورٹس، ہسپتال اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور سکیورٹی پر مامور زمہ داروں کو مزید احکامات دئیے.اجلاس میں سکیورٹی سے متعلقہ تمام آفیسران نے شرکت کی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button