معیشت

ضلع غذر میں امسال 33 ہزار پودے عوام کو سستے داموں بیچے گئے، 240 باغات میں ہزاروں پھلدار درخت لگائے گئے: ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ مظفر ولی

غذر (ڈی ڈی شیر) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر راجہ مظفر ولی نے کہا ہے کہ غذر میں زراعت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے غذر میں محکمہ زراعت نے اس سال33ہزار پودے عوام کو سستے داموں میں فروخت کر دیا ہے اس کے علاوہ 240 مثالی باغات میں ہزاروں کی تعداد میں اعلی قسم کے چیری ،سیب اور خوبانی کے پودے بھی سال رواں میں لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو تجارت کی طرف راغب کیا جاسکے علاقے میں پھل فروٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے مختلف ایل ایس اوز کے نمائندوں کو باقاعدہ ٹرینگ دی جارہی ہے اور اس دوران جام ۔آچار کچپ بنانے کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں تاکہ عوام کا پھل فروٹ ضائع نہ ہو اس کے علاوہ کاشتکاروں کو پھل اور سبزیوں کو کیڑوں اورمختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے زہریلی ادویات کے استعمال کی بجائے نامیاتی ادویات کم قیمت پر گھر یلو سطح پر تیار کرنے کی بھی ٹرینگ دی گئی ہے بازار کی ادویات کی بجائے یہ ادویات بہت کم قیمت میں گھروں میں ہی تیار کیا جاسکتاہے ان ادویات کے استعمال سے علاقے میں پھل فروٹ سبزیوں اور پودوں کی بیماریوں پر آسانی قابو پایا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ غذر میں درختوں پر جو بیماریاں لگ گئی تھی وہ اب تقریبا ختم ہوگئی ہے ضلع غذر گلگت بلتستان کا وہ ضلع ہے جہاں پر چیری سیب خوبانی ،انار اور اخروٹ کے ہزاروں درخت موجود ہیں اور یہ علاقہ پھل فروٹ کی وجہ سے پورے خطے میں ایک خاص مقام رکھتی ہے علاقے میں مزید پھیلدار درختوں کو لگایا جارہا ہے تاکہ یہاں کے عوام اپنے پھل فروٹ سے ہی اپنا روزگار کما سکے اس کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں سبزیوں کی کی بھی اس سال بڑی پیداور ہوگئی ہے اور لوگ اب یہ سبزیاں مارکیٹ میں لاکر فروخت کرکے روزگار حاصل کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button