پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کی

پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کی

18 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

اسلام آباد (پ۔ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ صاحب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن محمد جاوید حسین،سینئر نائب صدر جمیل احمد اور سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پہ ملاقات وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اپوزیشن لیڈر نے اس موقع پر نو منتخب رکن کو مبارک باد دی اور کہا کہ نگر ہنزہ سے اپ کی اور کراچی سے سعید غنی کی ایک دن کامیابی نے پورے ملک کو غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی کی کامیابی کا پیغام دیا ہے اور انشااللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی قوت سے عوام کی خدمت کیلئے ایک بار پھر برسراقتدار ائے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک سے اس کا مکمل حصہ ملنا چاہئے۔ گلگت بلتستان کے وفد نے مطالبہ کیا کہ جی بی الیکشن بھی باقی ملک کے الیکشن کے ساتھ ایک وقت میں ہونے چاہئیں۔ ملاقات  میں سندھ سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سیعد غنی بھی موجود تھے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔