کھیل

شندور پولو میلہ دیکھنے کےلئے ہزاروں سیاح غذر کے بالائی علاقوں میں ابھی سے خیمہ زن ہوگئے

غذر (دردانہ شیر ) دینا کے بلندترین پولو گراوند شندور میں سہ روزہ شندور میلے میں شرکت کے لئے ہزاروں سیاح غذر اور چترال کے بالائی علاقوں میں خیمہ زن ہوگئے ہیں اور مزید سیاحوں کی آ مد کا سلسلہ جاری ہے۔ غذر اور چترال کے تمام ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔ 29جولائی کو دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ ایونٹ کا آغاز ہوگا۔ پہلے روز پولو میچ غذر (ٹیرو ) اور چترال (لاسپور ) کی ٹیمو ں کا مقابلہ ہوگا۔ سہ روزہ میلے میں نہ صرف پولو میچ ہونگے بلکہ گلگت بلتستان اور چترال کا کلچرل شو اور علاوہ پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے اور مظاہرے بھی ہونگے۔ 30جولائی کو گلگت بی اور چترال بی کی ٹیمیں امنے سامنے ہوگئی اور دونوں ٹیموں میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ 31جولائی کو دو روایتی حریف گلگت اے اور چترال کے درمیان دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ میں کانٹے دار مقابلے کا امکان ہے۔ اس روز ہزاروں کی تعداد میں شائقین پولو یہ میچ دیکھنے شندور پہنچ جائینگے۔ دوران وقفہ مہمان خصوصی کے خطاب کے علاوہ گلگت بلتستان اور چترال کا کلچرل شو بھی پیش کیا جائے گا شندور سہ روزہ میلے کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شندور میں داخل ہونے والے شائقین پولو کو سخت چیکنگ کے بعد شندور میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی کے تمام انتظامات فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ یہ اہم ایونٹ خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہو شندور میلے میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح ایک ہفتہ قبل ہی غذر اور چترال پہنچ گئے ہیں اور بالائی علاقوں کے خوبصورت مقامات پر خیمہ زن ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button