صحت

ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت: جون کے مہینے میں تیرہ ہزار سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا

گلگت ( پ ر) ڈپٹی میڈیکل سپر نڈ نٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت سید سرتاج حسین کے ایک علا میہ کے مطابق گزشتہ ماہ جو ن کے دوران ضلع بھر سمیت دوسرے ضلعوں سے کل 13882مر یضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔جن کے مطابق 467بڑے آ پر یشن 4191چھو ٹے آ پر یشن 1160ایکسر ے ،1128الٹرا سونڈ جبکہ 45کیسز کو ریفر کر دیا گیا ہے ۔ اس کے اعلا وہ گزشتہ ماہ جو ن کے دوران آ نکھو ں کے علا ج کیلئے 46مریض ،ENTآ پر یشن کے3، ایپنڈ کس 90اور پیڈ انجری کے 32جبکہ دانتوں کے 871مر یضوں کا علا ج کیا گیا ۔ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کء ما ہوار رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں ٹوٹل 608بچوں کی پیدا ئش ہو ئی ہے ۔ جبکہ اموات 33ہوئی ہے ۔اسی طرح لیب ٹیسٹ 7872، CT Scan ,ECG 400کے 126کیسز مو صول ہو ئے ہے اور ECOکیسز 120اور RTAکے 103کے کیسز موصول ہو ئے ۔ اس طر ح گزشتہ ماہ جون میں کل 13882مریضوں کا ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں علا ج کیا گیا ہے ۔ڈی ایم ایس ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت سید سرتاج حسین نے کہا کہ ضلع گلگت صو بے کا درالخلا فہ ہو نے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آ ئیے دن مریضوں کا بر وقت علا ج کیا جا تاہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ صو با ئی حکو مت کی صحت دوست پا لیسیوں کی وجہ سے اب ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں تمام تر طبی سہو لیات مو جود ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button