کالمز

لاہور دھماکہ ،دشمن کے مقدر میں اب میں رسوائی ہے

عمر حبیب

ایک طویل وقفے کے بعد ملک دشمن طاقتں پاکستان میں دہشت گردی کروا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک دفعہ پھر سر گرم ہو گئیں ہیں کوئٹہ کراچی اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کے بعد اب ان طاقتوں نے پاکستان کے دل لاہور کا رخ کر لیا ۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے کا کام ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں کیا جا رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے خودکش دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں کے بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی کہنا تھا کہ علاقے میں انسداد تجاوزات کی مہم جاری تھی اور اس کے لیے علاقے میں پہلے سے پولیس تعینات تھی۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے موٹرسائیکل بم استعمال کیا۔تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر کے پس پردہ یقیناًوہ قوتیں ہیں جو پاکستان میں نہ امن قائم ہوتا ہوا دیکھ سکتیں ہیں اور نہ ہی اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی انہیں ہضم ہو رہی ہے دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ دہشت گرد پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شکست کا سامنا کر رہے ہیں اور اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے آخری وار کر رہے ہیں اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے کہ پاک فوج نے قوم کی حمایت سے دنیا کی سب سے مشکل جنگ جیت لی ہے آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن خیبر فور میں پاک فوج کو بہت ہی اہم کامیابیاں ملی ہیں اور ان علاقوں سے بچ کر منتشر ہونے والے دہشت گرد اپنی بقا کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اس قسم کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں لاہور دھماکے کے پس پردہ دہشت گردوں کے جس گروہ کا بھی ھاتھ ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس وقت جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان کا مستقبل روشن ہونے جا رہا ہے تو پاکستان دشمن طاقتوں کے مفادات کریش ہونے جا رہے ہیں تو اس پس منظر میں پاکستان دشمن طاقتیں ایکا کر کے پاکستان میں بے چینی پیدا کرنے کیلئے لڑ رہی ہے

واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے کہ دشمن ملک بھارت اپنی خفیہ ایجنسی RAW کے ذریعے پس پردہ دہشت گردی کرکے پاکستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان میں جاری سی پیک منصوبہ بھارت کی آنکھ کا شہتیر بنا ہوا ہے جو اسے کسی بھی لمحے چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا، اس ترقی کے عمل کو روکنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھارتی ظاہری بیانات اور درپردہ کاروائیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بھارت کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ پاکستان کبھی ترقی نہ کرپائے۔دوسری جانب چور مچائے شور کے مصداق، آئے روز بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف شور و واویلا کیا جاتا رہتا ہے، کبھی پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں تو کبھی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی جاتی ہیں ، کہیں پاکستان کے حصے کے پانی کا حق سلب کیا جاتا ہے تو کہیں بے انتہا پانی چھوڑ کر پاکستان کے زرعی علاقوں کو ڈبو دیا جاتا ہے۔ چند ماہ قبل بھی بلوچستان ہی سے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر، اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کے ایجنٹ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ، اس بھارتی ایجنٹ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کے ٹاسک پر کام کررہا تھا۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث متعدد بھارتی جاسوس پہلے بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ ان بھارتی جاسوسوں نے دہشت گردی کی وارداتوں کے ذریعے پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کا انکشاف اور اعتراف کیاہے۔ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ بھارتی سیاست دان نہ صرف ایسے اقدامات میں ملوث رہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے بلکہ وہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات پر مداخلت پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔ ایک دشمن سے اس سے زیادہ توقع ہی کیا کی جاسکتی ہے، مگر بھارت نے روایتی دشمنوں سے کہیں زیادہ دشمنی نبھائی ہے جس سے اس کے مکروہ عزائم پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوئے ہیں۔ایک طرف تو بھارت اپنی ایجنسیوں کے ایما پر بلوچستان، کراچی اورملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعہ آگ اور خون کا ناپاک کھیل کھیل رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان پر ہی دہشت گردی کے الزامات عائد کرتا رہتاہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں اور کراچی میں دہشت گردوں کی پیسے اور اسلحہ سے سرپرستی اب کوئی راز نہیں رہا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج پاکستان میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی اور قتل غارت کے واقعات رونماہورہے ہیں ان سب کے پس پردہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را”سمیت دیگر ایجنسیاں اور بھارتی فوج اور خطے کو آگ و خون کی ندی بنانے کا خواب دیکھنے والے بھارتی انتہاپسندجنونی ہندوں کی تنظیمیں ہی کارفرماہوتی ہیں۔ بھارت جہاں خطہ میں توازن کے بگاڑ کا باعث بن رہا ہے وہیں پاکستان کی ترقی اسے ایک آنکھ نہیں بھاتی اور محفوظ پاکستان اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اور ہمیشہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر پاک بھارت مذاکرات کو اہمیت نہیں دیتا۔ آج پاکستان کا شمار دنیاکی ان عظیم ایٹمی طاقتوں میں ہوتاہے جس کا بھارت کبھی گما ن بھی نہیں کرسکتا، آج اگر پاکستان چاہے تو ایک پل بھی نہ لگے کہ بھارت کا جنگی جنون اورسازشیں سب خاک ہوجائیں مگر پاکستان امن چاہتاہے۔ یہ بات اب واضع ہو چکی ہے کہ دشمن پوری تندہی کے ساتھ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ایسے میں قوم کے ہر فرد کی بنیادی زمہ داری بنتی ہے کہ پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہو کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنی صفوں میں سے ان ننگ وطنوں کا صفایا کریں جو چند ٹکڑوں کے عوض دھرتی ماں کا سودا کرنے پر تلے ہیں ،انشا اللہ دشمن کے حصے میں اب رسوائی لکھی ہے اور اس قوم کے حصے میں فتح ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button