صحت

پانچ ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ نگر خاص کے سول ہسپتال میں ڈاکٹر ندارد

ہنزہ نگر (بیورورپورٹ ) ضلع نگر کی سب سے بڑی آبادی نگر خاص کے گورنمنٹ سول ہسپتال میں ڈاکڑ نہیں ہونے کی وجہ سے مریض رُل گئے ۔ مریضوں کو 20کلومیڑ دور ضلع ہنزہ علاج کے لئے لے جانے پر مجبور۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ نگر خاص کے عوام نے میڈیا سے شکایت کے انبار لگادئیے ۔اُنہوں نے کہاکہ نگر خاص اور ہوپر کی آبادی پانچ ہزار سے زائد گھرانوں پر مشتمل ہے ۔ان آبادیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پچھلے ادوار میں 30بیڈ کا ہسپتال نگر خاص میں بنایا گیا ہے ۔اس ہسپتال کو چلانے کیلئے ڈاکٹر موجود نہیں جو حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

اُنہوں نے کہاکہ مریضوں کو ضلع نگر سے ضلع ہنزہ چیک آپ کے لے جاتے ہیں روڈ کی خستہ حالی کے باعث مریضوں کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو نگر ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کی نہیں بلکہ کئی ڈاکٹرز ہونی چاہیے ۔عالمی معیار کے مطابق 1000نفوس کیلئے 2ڈاکٹرز، ۱ ۔ ڈینٹل ڈاکٹر اور 8نرسز کا ہونا لازمی ہے ۔ ہم عالمی معیار کے مطابق ڈاکٹرز کی ڈیمانڈ تو نہیں کرتے ۔جو ہمارا حق ہے بحثیت پاکستانی شہری ہمیں جینے کیلئے شہری حقوق دئیے جائیں ۔ اُنہوں نے چیف سکریٹری گلگت بلتستان ،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فورا نگر خاص کے سول ہسپتال میں ڈاکٹر تعینات کا حکم صادر کیا جائے ۔ تاکہ عوام نگر کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولیات میسر آسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button