سیاحت

چترال انتظامیہ کی من مانیاں روکنے کے لئے شندور میلہ فوج کی نگرانی میں کروائی جائے، قاری غلام اکبر

غذر (بیورو رپورٹ ) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت قاری غلام اکبر نے کہا ہے کہ چترال انتظامیہ کے پی کے حکومت کی ایما پر شندور میں تجاوزات کا سلسلہ بند نہیں کیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے چترال کی انتطامیہ اپنی چوکیاں جھیل کے اخری کونے یعنی چترال کی طرف قائم کر دے ۔چونکہ شندور ایونٹ ایک بین القوامی ایونٹ بن گیا ہے اس کا انعقاد وفاق خود کریں یا فوج کی نگرانی میں شندور ٹورنامنٹ کرایا جائے تاکہ چترال انتظامیہ کی من مانوں کو ختم کیا جاسکے چترال انتظامیہ بلاوجہ کوئی نہ کوئی مسلہ شندور میلے کے دوران کھڑا کر لیتی ہے جو کہ دو علاقوں کے عوام کو لڑانے کی ایک سازش ہے۔

اس حوالے سے ہمارا مطالبہ ہے کہ شندور میں کسی قسم کی تعمیرات کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور تمام تر انتظامات کی زمہ داری بھی ارمی کو سونپ دی جائے چونکہ سالانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس خوبصورت ایونٹ کو دیکھنے کے لئے دنیا کے کونے کونے سے ان علاقوں میں آتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد آرمی کے زیر نگرانی ہو ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button