سیاست

وزیر اعلی اگلے مہینے یاسین سب ڈویژن کے قیام کا اعلان کریں گے، راجہ جہانزیب رہنما تحریک انصاف

گلگت(پ ر) رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ یاسین سب ڈویژن کے قیام کا اعلان وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اگلے ماہ اگست میں اپنے دورہ یاسین کے دوران کریں گے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل یاسین کی آبادی تقریباً نوے ہزار کے لگ بھگ ہے یاسین کو سب ڈویژن کا درجہ نہ ملنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا یاسین کے عوام میلوں سفر کر کے اپنے معمولی نوعیت کے کاموں کے لیے گوپس آنے پر مجبور تھے۔

میری بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سے یاسین کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ نے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے اگست میں باقاعدہ سب ڈویژن یاسین کے اعلان کا وعدہ کیا ہے جس پر ہم وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین کو سب ڈویژن کا درجہ ملنے سے عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے اور یاسین کے عوام کو روزگار کے نئے مواقعے بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران میں نے یاسین میں گرلز اور بوائز ڈگری کالج،تیس بستروں پر مشتمل یاسین ہسپتال اور گوپس سے ہندور یاسین روڑ کی تعمیر پر تفصیلی بات کی اور وزیر اعلیٰ نے ان تمام اہم امور کو دیکھنے اور ممکنہ حل نکالنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوپس یاسین سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پورے تحصیل میں کوئی ڈگری کالج نہیں اور نہ ہی کوئی بڑا ہسپتال ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یاسین کا دورہ کر کے عوام کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button