جرائم

وی آئی پیز کی حفاظت کے لئے دو بلٹ پروف روسٹرم گلگت بلتستان پولیس کے پاس پہنچ گئے

گلگت(پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابراحمد نے سپیشل برانچ کے هیڈ آفس کا دورہ کیا. جہاں پر اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ نے آئی جی پی کو وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لئے حال ہی میں منگوائے گئے بلٹ پروف روسٹرم کے بارے میں بریفنگ دی. آئی جی پی نے روسٹرم کے معائنہ کے بعد کہا کہ جی بی پولیس نے پہلی بار اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے روسٹرم کے دو یونٹ منگوائے هیں. اس سے پہلے وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لئے بلٹ پروف روسٹرم اسلام آباد سے منگوائے جاتے تھے . بلٹ پروف روسٹرم کے آنے سے گلگت بلتستان پولیس کی ایک دیرینہ ضرورت پوری ہوگئی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button