معیشت

فٹنس کے نام پر کشتی چلانے والوں سے غنڈہ ٹیکس لینے کاسلسلہ بند کیا جائے، عطا آباد جھیل بوٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ عطاآباد جھیل سپیڈ بوٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ضلعی انتظامیہہ کی جانب سے عطاآباد جھیل پر چلنے والی کشتیوں سے غیر قانونی بھتہ لینے کی شید ید الفاظ میں مذمت۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے ضلعی ظہور کریم ایڈوکیٹ نے انتظامیہ کی جانب سے کیجانے والی ناانصافیوں پر حمایت کرتے ہوئے پرُامن احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز ہنزہ عطاآباد جھیل پر سپیڈ بوٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعود ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹنس کے نام غنڈہ ٹیکس لینے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں نے مختلف بہانے بنا کر عطاآباد جھیل پرچلنے والے متاثرین جن کے نہ سر پر چھت ہے اور نہ پاوں کے نیچے زمین، دفعہ 144کے نام پر بال بچوں کی کفالت کا ذریعہ بھی بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرین عطاآباد جن کے پاس کمانے کا کوئی بھی ذریعہ نہی ہے، تنگ کرنے کا سلسلہ نہ بند کیاگیاتو وہ اپنے بال بچوں سمیت ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گے، جس کی پورا تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ایڈ وکیٹ ظہور کریم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی ناانصافی پر متاثرین کا ہرممکن جائز مطالبات کے حصول کے لئے ساتھ دینے، اور دفعہ 144 کے خلاف، اور غیر مقامی افراد کو کشتی سروس چلانے کی اجازت دینے کے خلاف، حمایت کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشتی چلانے کے پیشے سے منسلک افراد کے پاس نہ اپنی زمین ہے نہ ہی گھر۔ آفت کے بعد ان افراد کے پاس آمدنی کمانے کا ایک ذریعہ بنا ہے، جس پر غیر ضروری پابندیاں لگا کر غریبوں کا استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نےکسی بھی غیر مقامی اور متاثرین کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھانے اور پرامن احتجاج کرنے میں ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔

متاثرین عطاآباد جھیل بوٹ ایسوسی ایشن نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈ ر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فٹنس کے نام پر لی جانے والے غندہ ٹیکس کو بند کر وایا جائے، بصورت دیگر اپنے بال بچوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button