کالمز

شندورمیلے کا آغاز

 صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان کے اس اعلان کا کہ شندور سہ روزہ میلے میں اس دفعہ گلگت بلتستان مہمان بنکر نہیں بلکہ میزبان بن کر جائیگا آج دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں ہونے والا سہ روزہ میلے کے دوران پتہ چل جائے گا چونکہ ہمارے صوبائی وزیر سیاحت فداخان فدا نے پہلی بار گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک خوش خبری سنائی تھی کہ اس سال ہم بحثیت مہمان نہیں بلکہ میزبان اس ایونٹ میں شریک ہونگے ان کی یہ بات خوش ائند ہے کیونکہ اس سے قبل شندور میلے کے دوران ہم نے اس اہم ایونٹ کا کئی بار بائیکاٹ کیا جس سے فائدہ کی بجائے الٹا ہمیں ہی نقصان ہوا اور اگر شرکت کی بھی تو ایک مہمان کی حیثیت سے کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چترال انتظامیہ نے اس پر فضا مقام پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا قدرتی حسن سے مالامال علاقے میں اگر تعمیرات کا سلسلہ جاری رہا تو اس خوبصورت علاقے کی قدرتی حسن میں کمی ائیگی۔

اس دفعہ ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی سیاح دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں خیمہ زن ہوگئے ہیں اور شندور کے سرد ترین موسم میں یہ شائقین پولو خوب انجوائی کر رہے ہیں آج ہفتہ کے روز اس اہم ایونٹ کا افتتاح ہوگا جس کے بعد باقاعدہ سہ روزہ میلے مختلف پروگرام جس میں پولو میچ ،گلگت اور چترال کا ثقافتی شو ،ہینڈ گراڈنگ کے مظاہرے شامل ہیں کو پیش کیا جائیگااس اہم ایونٹ میں ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کرنی تھی جن میں وفاقی وزراء کی بڑی تعداد کی آمد بھی متوقع تھی شاید سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بطور مہمان خصوصی اس میلے میں شرکت کرتے۔ مگر سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد اب بہت ہی کم امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی کوئی سیاسی شخصیت اس اہم ایونٹ میں شریک ہو ہاں یہ ضرور ہے کہ کے پی کے حکومت کے تحریک انصاف کے وزراء اور اسمبلی کے ممبران کی بڑی تعداد اس میلے میں شریک ہوگی چونکہ وہ میاں نواز شریف کو نااہل قرار دئیے جانے پر بہت زیادہ خوش ہیں اور شاید وہ یہ خوشیاں دنیا کے اس پر فضا مقام میں اکر منائیں اور یہ بھی توقع کی جاسکتی ہے کہ اس اہم ایونٹ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان ہو چونکہ پانامہ کیس اخر کار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں مٹھایاں بھی تقسیم کر رہے ہیں جبکہ دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں بھی جب شائقین کو یہ اطلاع ملی کہ ملک کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نااہل ہوگئے ہیں تو وہاں پر بھی پاکستان تحریک انصاف اور پی پی کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈال دئیے اور مقامی موسیقی پر خوب رقص کیا۔

ایسے میں یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ عمران خان اپنی جیت کی خوشی شندور میں اکر منائیں دنیا کے بلندترین پولوگراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ آج سے شروع ہورہا ہے اور اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لئے ہزاروں شائقین دنیا کے اس پر فضا مقام پر پہنچ گئے ہیں اور یہاں کے خوبصورت موسم سے یہاں آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں

سطح سمندر سے12400فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں ہر سال ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور چترال کے ہزاروں شائقین پولوکی ایک بڑی تعداد دنیا کے اس بلند ترین پولو گراونڈ میں کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کے کھیل سے لطف اندوزہو رہے ہیں اور شندور خیموں کا ایک بڑا شہر میں تبدیل ہوگیا ہے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہے سیکورٹی کی زمہ داری بھی فوج کو سونپ دی گئی ہے جبکہ شندور میں داخل ہونے والے سیاحوں کو سخت چیکنگ کے بعد شندور داخلے کی اجازت ہے دوسری طرف ہمارے صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے اس بار یہ خوشخبری سنائی ہے کہ اس دفعہ شندور میلے کی میزبانی گلگت بلتستان اور کے پی کے کی حکومتیں ملکر کر رہی ہے اگر ایسا ہے تو یہ ایک نیک شگون ہے اب دیکھنا ہوگا کہ واقعی میں اس دفعہ جی بی کو میزبانی کا موقع دیا جاتا ہے یا نہیں چونکہ اس سے قبل دیکھا گیا ہے کہ چترال انتظامیہ ہر وقت سٹیج پر قبضہ جمالیتی ہے اور سپاسنامہ بھی اپنی مرضی کا بنا لیتے ہیں اگر اس دفعہ برابری کی بنیاد پر اس ایونٹ کا انعقاد ہوا تو یہ پاکستان مسلم لیگ (جی بی ) کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہوگی مگر اس کے لئے اس میلے کے آغاز سے لیکر اخر تک دیکھنا ہوگا کہ کے پی کے کی حکومت اپنے وعدے کو کس حد تک نبھا رہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button