سیاست

میاں نواز شریف صابر اور شریف النفس لیڈر ہیں، سازشیوں سے اللہ بدلہ لے گا، صنم فریاد، رہنما مسلم لیگ خواتین ونگ

گلگت ( ) میاں محمد نواز شریف تاریخ کے سب سے بڑے صابر اور شریف النفس لیڈر ہیں۔ سازش کرنے والوں سے اللہ ہی بدلہ لے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ” ن” خواتین ونگ بسین آفس میں قائد مسلم لیگ ” ن” سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے خواتین رہنماؤں نے کیا ہے ۔

مسلم لیگ ” ن” برائے خواتین ونگ کے سینئر نائب صدر رانی صنم فریاد ؔ ، شکیوٹ یونین یونٹ کی صدر ثریا بیگم ، بارگو یونٹ کی صدر گل جہان و دیگر نے کہا کہ مخالفین خوش نہ ہوں ۔ مائنس نواز شریف سے انہیں کو ئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی یہودی طاقتوں کی سازشیں کامیاب ہوں گی ۔ میاں صاحب کو اپنے بیٹے سے 10 ہزار درہم وصول نہ کرنے کی سزا پوری قوم سمجھ چکی ہے اور جاوید ہاشمی گواہ ہیں کہ یہودیوں کا ایک داماد ہی عالمی سازشوں کا مہرا ہیں ۔ یہودویوں کا یہی چہیتا داماد یہ ارمان لیکر وفات پا جائے گا اور اسلامی مملکت پاکستان کا وزیر اعظم کبھی نہیں بنے گا ۔

میاں محمد شہباز شریف ہمارے عظیم قائد کا چہر ہ ہیں ۔ انہیں وزیر اعظم پاکستان بنانے کے فیصلہ سے مخالفین کی نیندیں پھر سے اُڑ گئی ہیں اور اس بات کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے کہ وہ میاں شہباز شریف کے خلاف بھی نئے سرے سے سازشیں شروع کر دیں گے مگر اس بار قوم باخبر ہوچکی ہے انشاللہ ان کی تمام تر عالمی سازشوں کو ناکام بنا دے گی اور اللہ تبارک و تعالیٰ اسلامی فلاحی ریاست پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو غرق کرے گا ۔

اجلاس میں قائد مسلم لیگ "ن” میاں محمد نواز شریف کی حمایت میں قرار داد بھی پاس کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button