صحت

رحیم آباد گلگت میں واقع غیر قانونی ہنزہ منرل واٹر کمپنی سیل، مالک گرفتار

گلگت: اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کپٹن(ر) ثناء اللہ خان اور ان کی ٹیم کا چھاپہ، دنیور کے ضلع گلگت کے نواحی علاقے رحیم آباد میں واقع غیر قانونی منرل واٹر کمپنی سیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اے سی دنیور اور ان کی ٹیم نے رحیم آباد میں واقع ہنزہ منرل واٹر کمپنی میں چھاپا ماراجو کہ بغیر کسی تصدیق اور پانی کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فلٹر کیے بغیر مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے کمپنی مالک کو موقع پرگرفتار کر کے عدالت میں ٹرائل کے بعد کمپنی کو سیل کرتے ہوے مالک کو جیل کی سزا سنادی۔

اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور نے میڈیا کے زریعے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عوام مارکیٹ میں موجود ہنزہ منرل واٹر کے نام کا پانی استعمال کرنے سے گریز کریں جو کہ صحت کے لیے مضر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button