عوامی مسائل

کھرمنگ کے علاقے غندوس میں تین دنوں سے پانی غائب، واسا کےملازمین کی غفلت کے خلاف اہلِ علاقہ سراپا احتجاج

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ غندوس کی عوام تین دن سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہے تفصیلات کے مطابق کھرمنگ کا علاقہ غندوس میں واسا کے ملازمین کی غفلت اور متعلقہ محکمے کے آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی بند ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ لوگ پینے اور دیگر ضروریات کے لئے درکار پانی لانے کے لئے دور دراز علاقوں میں جا رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ متعلقہ محکمے کے ملازمین کی کام چوری اور غیر زمہ دارانہ رویے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی بندش ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی تین چار دن سے پانی بحال نہیں کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ گھروں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے میں تین چار روز سے بند پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لیے اقدام کریں۔ بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button