اہم ترین

چلاس: تھک میں سیلاب کی تباہ کاریاں دوسرے روز بھی جاری، ایک درجن سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا

چلاس (   ڈسٹرکٹ رپورٹر )  چلاس کے علاقے تھک میں سیلاب کی تباہ کاریاں دوسرے دن بھی جاری ، ایک بار پھر سیلاب کے نتیجے میں متعدد مکانات زرعی اراضی شدید متاثر ،واٹر چینل تباہ ،  لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ بابوسر ناران مزید بلاک ہو گئی ۔ گزشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارشوں کے بعد چلاس کے علاقے  تھک چھراٹ  میں ایک بار پھر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا ۔ لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ۔ سیلاب کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب مکان ، سینکڑوں ایکڑ اراضی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔ جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر ناران مزید ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی ۔ این ایچ اے ، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے شاہراہ بابوسر ناران کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے کام شروع کردیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق  چوبیس گھنٹوں تک شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے مکمل بحال کر دیا جائے گا ۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button