خواتین کی خبریںسیاحت

عظمیٰ یوسف نے 7027 میٹر اونچی اسپنٹک چوٹی سر کر لی

سکردو: پاکستانی کوہ پیماء عظمیٰ یوسف نے تاریخ رقم کر دی ، پاکستانی کوہ پیماء عظمیٰ یوسف نے 7027 میٹر اونچی اسپنٹک چوٹی سر کر کے اسپنٹک چوٹی سرکرنی والی پہلی پاکستان کوہ پیماء خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ، 35سالہ عظمیٰ یوسف کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں وہ اس سے قبل پانچ ہزار سے بلند دو چوٹیاں بھی سر کر چکی ہیں وہ اسپٹنک چوٹی سرکرنی والی پہلی پاکستان کوہ پیماء خاتون ہیں ، اس سے قبل نامور پاکستانی کوہ پیماء ثمینہ بیگ اس چوٹی پر مہم جوئی کر چکی ہیں تاہم وہ اس چوٹی کو سر کرنے میں ناکام رہی تھی ، سکردو میں باٹو کے چیئرمین ایازشگری اور اپنے شوہر یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ یوسف نے کہا کہ اس مہم جوئی کے دوران ان کے ہمراہ مقامی کوہ پیماء واجد اللہ جن کا تعلق نگر سے ہے ، یاسین اور اصفر جنکا تعلق بلتستان سے ہے بھی شامل تھے ،ان کی مہم جوئی 23دنوں پر مشتمل تھی ، انہوں نے پہلی بار 23جولائی کو اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ ناکامیاب رہے ، بعد ازاں عظمی ٰ اور ان کی ٹیم نے ۲ اگست کو اپنی مہم کامیابی سے مکمل کر لی ،

عظمیٰ نے کہا کہ اس چوٹی پر قومی پرچم لہرا کر انہیں دلی سکون محسوس ہوا، مستقبل قریب میں وہ مزید چوٹیوں کو بھی سرکرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کامیاب مہم کے بعد انہیں بلتستان کے لوگوں کی طرف سے جو پیار ملا اسے وہ کبھی بیان نہیں کر سکتی ، بلتستان کے لوگ پیارکرنے والے اور عزت دینے والے لوگ ہیں ، وہ ریکارڈ قائم کرکے کافی حد تک خوش ہیں ، ان کے شوہر یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ اسپنٹک کی چوٹی پر کسی پاکستانی کوہ پیماء کو مہم جوئی کے لیے تیار کرنا ان کا پرانا خواب تھا جو ان کی بیوی نے مکمل کر لیا جس پر وہ کافی خوش ہیں ، نامور کوہ پیماء صادق سدپارہ اور دیگر نے ہار پہنچا کر عظمیٰ یوسف کو خوش آمدید کہا ،اور انہیں مبارک باد دی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button