معیشت

گلگت: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کا آغاز

گلگت( رپورٹر) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی منسٹری آف کامرس کے زیر اہتمام ایکسپو 2017کے نام سے تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی خالد رسول ، صدر چمبر آف کامرس عمران علی، سیف الدین صدر جیمز اینڈ سٹون نے فیتہ کاٹ کر تین روزہ نمائش کا افتتاح کر دیا۔نمائش میں جیمز اینڈ جیولز کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اسٹال لگائے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی خالد رسول نے کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان میں بے پناہ معدینات سے نوازہ ہے۔ ان معدنیات کو بروئے کار لا کر عوام کے معیار زندگی کو بلند کیا جاسکتا ہے ۔گلگت بلتستان کے بہت سے افراد اس شعبے سے وابستہ ہے۔ حکومت اور ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی اس شعبے سے وابستہ افراد کی ہر سال رہنمائی کرتا ہے۔گلگت بلتستان کے لوگوں کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بین الااقومی سطح پر بھی ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت اور جیمز سٹون ریڑھ کی ہڈی کی حثییت رکھتی ہے۔ ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی ہرسال مقامی اور بین الااقومی نمائش کا انعقاد کرتی ہے تاکہ یہاں کے مصنوعات بین الااقومی مارکیٹ تک رسائی ممکن ہو۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گلگت بلتستان عمران علی نے کہا کہ اس قسم کی نمائش سے گلگت بلتستان میں جیمز اینڈ سٹون اور دیگر مصنوعات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے کار آمد ہو گا۔ چمبر آف کامرس بھی یہاں کے مقامی تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ چمبر آف کامرس اور ٹریڈ ڈولپیمنٹ اتھارٹی کا آپس میں تعاون جاری رکھے گا۔ تقریب سے جیمز اینڈ جیولزکے صدر سیف الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس طرح کی نمائش کو خوش آیندہ قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button