سیاست

ثابت ہوگیا کہ میاں نواز شریف اب بھی لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں، کالا خان

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹ ) ڈویژنل سیئنر نائب صدر مسلم لیگ ن کالا خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے عدالتی فیصلے کے سامنے سر خم تسلیم کیا ہے لیکن پاکستان کے عوام نے جی ٹی روڈ پر نکل کر ثابت کیا کہ میاں محمد نوازشریف ان کے دلوں پر حکمرانی کررہے ہیں اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد کے استقبال کے لئے جگہ جگہ لاکھوں کا ہجوم ثابت کرتا ہے کہ عوام میاں محمد نوازشریف کو اقتدار کے ایوان میں دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پہ یقین کیا ہے اور انشاءاللہ اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے کسی کے فیصلے ہمیں عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 2018 کے انتخابات میں ایک بار پھر میاں محمد نوازشریف وزیراعظم کی حثیت سے قوم کی خدمت کرینگے ۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button