تعلیم

فلسفہ آزادی اور نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر تقریری مقابلہ

غذر(غلام نبی)ڈگری گرلز کالج گاہکوچ کی طالبہ ارم نے انٹر ڈسٹرکٹ تقریری مقابلہ جیت لیا ۔ لڑکوں کے مقابلوں میں انٹر کالج گوپس کے طالب علم ذولفقار بیگ نے میدان ما ر لیا ۔ تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اور طالبہ انٹر ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آج گلگت پہنچیں گے ۔ ضلع ہنزہ ، ضلع نگر ، ضلع گلگت اور ضلع غذر کے درمیان تقریری مقابلہ آج منعقد ہوگا ۔ فلسفہ آذادی اور نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے ضلع غذر کے تمام سرکاری کالجوں کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد ہوا ۔ تقریری مقابلے میں ڈگری گرلز کالج گاہکوچ ، ڈگری بوائز کالج حاتون ، انٹر کالج چٹورکھنڈ اور انٹر کالج گوپس کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ حادثاتی طور پر انٹر کالج یاسین کی طالبہ آخری وقت میں مقابلے سے دستبردار ہوگئی۔ گرلز ڈگری کالج گاہکوچ میں ہونے والے مقابلے 7 طلبا و طالبات نے حصہ لیا ۔ صدر یونین آف جنرنلسٹ غذر راجہ عادل غیاث مقابلوں کی چیف جج جبکہ آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ کے لیکچرار عقیل حیات اور گورنمنٹ لیکچرا ر ناہیدہ غالب نے بھی ججز کے فرائض سرانجام دئے ۔ ججز نے متفقہ فیصلے کے بعد طالبات کے مقابلوں میں ڈگری کالج گاہکوچ کی طالبہ ارم کو پہلی پوزیشن کاحقدار قرار دیا جبکہ انٹر کالج چٹورکھنڈ کی طالبہ فوزیہ نے دوسری جبکہ ڈگری گرلز کالج گاہکوچ کی طالبہ ریشماں نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انٹر کالج گوپس کے طالب علم ذوالفقار بیگ نے پہلی جبکہ ڈگری بوائز کالج حاتون کے طالب علم عتیق الرحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ گرلز ڈگری کالج گاہکوچ کے وائس پرنسپل غالب نے کہا کہ محکمہ تعلیمات گلگت بلتستان کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو ڈویژنل سطح کے مقابلوں مین حصہ لینے کے لئے گلگت بھیجا جائیگا جبکہ اگلے مرحلے میں بین الصوبائی سطح کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا ۔ انہوں نے ججز کے فرائض انجام دینے والے تینوں مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین آف جنرنلسٹ غذر راجہ عادل غیاث نے کہا کہ تقریری مقابلوں کا انعقاد طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے اعتماد میں اضافے کا باعث ہوگا ۔ غذر کے سٹوڈنٹس نے اس سے قبل بھی صوبائی سطح کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔ آذادی کی نسبت ہونے والے تقریری مقابوں کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے ۔ طلبا و طالبات میں آذادی کے فلسفے اور نوجوانوں کے کردار سے متعلق شعور کی آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ آج کا با صلاحیت نوجوان قوم کی بھاگ دوڑ احسن طریقے سے سنبھال سکے گا ۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button