خبریں

عطا آباد جھیل ششکٹ میں درجنوں کشتیوں پر مشتمل آزادی ریلی نکالی گئی

ہنزہ(اجلا ل حسین )مختلف مشکلات کے باوجود حب الوطنی کا اظہار کرتے ہوئے کشتی ایسوسی ایشن عطاآباد جھیل نے جشن آزادی کے موقع پر اپنی مدد آپ کے تحت درجنوں کشتیوں کی مدد ریلی نکالی۔ اس کاوش کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ عطاآباد جھیل کشی ایسوسی ایشن کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنز ہ داکٹر انیس اقبال نے عطاآباد جھیل پر کشتی ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے نکالی جانے والی کشتی ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ عطاآباد کے بعد متاثرین نے مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور ہمیں ان مسائل کا بھرپور احساس ہے۔ باوجود اس کے وطن سے محبت ، اور ایک وفادار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں روپے خرچ کرتے ہوئے جشن آزادی کی تقریب شایانا شان طریقے سے منایا گیا جس پر ہم مقامی افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے میں ہمارے اباواجداد نے بڑے قربانیاں دی ہیں، جن کے بعد مملکت خداداد پاکستان وجود میں آیا ہے ہم سب مل کراس کی حفاطت کریں گے، اور اسے  دنیا میں ایک اچھا ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع اسماعیلی ریجنل کو نسل ہنزہ کے صدر شریف خان نے جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وجود میں آئے 70سال گزر چکے ہیں، اور اس دوران ہم نے ملک کی ہر ممکن خدمت کی ہے، اور خدمات کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین عطاآباد جھیل نے تمام مشکلات بالائے طاق رکھ کر جشن آزادی پاکستان منانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اسماعیلی کونسل برائے ہنزہ  کشتی ایسوسی ایشن کی اس تقریب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم توقع کرتے ہے کہ آئندہ بھی مملکت خداداد پاکستان کے امن ، استحکام اورترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی رسم ادا کردی گئی جس کے بعد بچوں نے ملی نغمے بھی  گائیں۔ پائپ بینڈ ششکٹ نے قومی ترانہ اور دیگر ملی نغموں کی دھنیں بھی بجائیں۔

کشتی ریلی کے موقع پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈی سی ہنزہ نے تقریب میں شریک طلباء اور کشتی ایسوسی یشن کو نقد انعامات بھی دئیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button