تعلیم

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شگرمیں یوم پاکستان اور سپورٹس ویک کا اختتامی پروگرام منعقد

شگر(عابدشگری)نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیم کا اہم حصہ ہیں، جس سے طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے اندر چھپے ہوئے فن کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔آج کی طالبات معاشرے کی مستقبل اور حال ہیں۔ خواتین کی تعلیم کیلئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا،گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگرمیں پرفارمنس بہتری کی جانب گامزن ہے جوکہ علاقہ شگر کیلئے خوش آئند اور دوسرے تعلیمی اداروں کیلئے قابل تقلید ہے۔اساتذہ کی کمی کی باؤجود سکول کی میٹرک میں شاندار رزلٹ اساتذہ کی محنت اور خلوص کی عکاسی کرتا ہے۔پرنسپل نثار حسین کی دن رات کوششوں کے بعد سکول کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارگرلز ہائیر سکینڈرر سکول شگر میں یوم پاکستان اور سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،ڈی آئی ایس ایجوکیشن شگر محمد خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سکردو سید مہدی،پرنسپل نثار حسین و دیگر نے کبا۔

یوم پاکستان و سپورٹس ویک کے سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان تھے۔ تقریب میں سکول کی طالبات نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے۔طالبات کی جانب سے پیش کی گئی ملی نغموں،ٹیبلو،فیچر اور کلچر شو سے حاضرین محظوظ ہوئے۔

یہ پہلی دفعہ ہے کہ گرلز ہائیرسکینڈری سکول کی تاریخ میں اتنی خوبصورت اور پر کشش پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں بچیوں کی پرفارمنس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئےاور خوب داد دیتے رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیمی اداروں کیلئے لازمی جزو ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کیلئے صحت جسم کا ہونا ضروری ہے۔ اس کیلئے نصاب کیساتھ غیر نصابی سرگرمیاں لازمی ہے۔اس سے نہ صرف طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کے اندر چھپے ہوئے فن اور صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری لڑکیاں دنیا کے کسی بھی ملک کی لڑکیوں سے کم نہیں ۔ ذہانت کیساتھ ہماری لڑکیوں میں ہر فیلڈ میں آگے آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آج کی بچیاں کل کی مستقبل ہے۔ ان کی تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ایک پڑھی لکھی اور اچھی تربیت کے حامل ماں ہی اپنی اولادوں کی بہتر تربیت کرسکتے ہیں۔لہذا لڑکیوں کی تعلیم سب سے اہم اور لازمی ہے۔

مقررین نے پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول شگر نثارحسین کی سکول کیلئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختصر عرصے میں سکول کی کارکردگی کو بہتر بنایا۔ حالیہ میٹرک کے امتحان میں سکول کی طالبات کی نمایاں کامیابی اساتذہ کی محنت اور خلوص کی عکاسی کرتا ہے۔ امید ہے یہ سکول لوگوں کی توقعات پر پوری طرح اتریں گے۔اس سے پہلے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے پرنسپل نثار حسین نے کہا کہ موجودہ سال میں سکول کی پرنسپل شپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سکول کی بہتری میرے چیلنج تھا تاہم اساتذہ کی تعاؤن کی وجہ سے آج سکول کی کارکردگی لوگوں کے سامنے ہیں۔ انہوں نے سکول کیلئے حال ہی ایک مخیر شخص کی جانب سے 25لیپ ٹاپ انٹرنیٹ کیلئے ڈائریکٹ سیٹلائٹ انٹینا اور دیگر آلات جبکہ دو اساتذۃ کیلئے تنخواہ فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button