کھیل

داریل کے سیاحتی مقام میں چھ روزہ جشنِ آزادی میلہ اختتام پذیر

چلاس(عمرفاروق فاروقی)فلاحی تنظیم ایس ڈی ای ایس کی جانب سے داریل کے سیاحتی علاقہ آٹھ میں 6 روزہ جشن آزادی پاکستان میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ میلے میں ضلع دیامر بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،میلے میں ثقافتی شو کے علاوہ مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے ۔ میلے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ دیامر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ داریل کے خوبصورت علاقے سیاحت کیلئے بہت موزوں ہیں اور یہاں کے عوام علاقے میں سیاحت کے فروغ چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ داریل کے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کے ذریعئے اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھ کر مستقبل کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل آٹھ تک سیاحوں اور مقامی لوگوں کی رسائ ی کیلئے پونی ٹریک بناکر لوگوں کے مشکلات کم کریں گے انہوں نے کہا کہ داریل کے لوگ مہمان نواز اور انقلابی قوم ہیں اور پاکستان کی بقا اور سالامیتی کے ضامن ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل منیجر جی بی آر ایس پی دیامر منظور احمد ، مجسٹریٹ داریل طاہر اور چیرمین ایس ڈی ای ایس جابر خان جابر نے کہا کہ داریل کے سیاحتی مقامات کو دنیا کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے روڈز کی تعمیر اشد ضرورت ہے ۔

 جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ میلے میں پولو ،کرکٹ،فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلے ہوئے ۔جشن آزادی پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گبر کلب اور منیکال کلب کے مابین کھیلا گیا ،ابتداءمیں دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا تاہم دوسرے ہاف میں منیکال کلب کی ٹیم میچ کے اختتام تک مخالف ٹیم پر ہاوی رہی اور اسی طرح منیکال کلب نے گبر کلب کو 5 گول کے مقابلے میں 11 گول سے شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا،فٹ بال کے فائنل میچ میں غوری کلب نے منیکال بالا کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لیا،کرکٹ میں میرون کلب نے چچلے کلب کو ہرا دیا جبکہ والی بال میں گبرکلب نے منیکال کلب کو شکست دے دی۔فائنل میچز کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ہدایت اللہ نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button