عوامی مسائل

گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی جاری، ناران، کاغان اور بالاکوٹ پولیس جرمانے کے نام پر پانچ ہزار روپے وصول کرتی ہے

چلاس ( شہاب الدین غوری سے  ) ناراں کاغان اور بالاکوٹ پولیس کا گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔۔۔۔راولپنڈی یا مانسہرہ سے گلگت بلتستان کی طرف آنے والی بسوں اور کوسٹروں کو دن کے اور رات گئے اوقات واپس کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس سے مسافروں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ شاہراہ بابوسر ناراں پر سفر نہیں کر سکتے ہیں اور اسی بہانے سے پانچ پانچ ہزار روپے زبردستی ڈرائیوروں سے جرمانے کی مد میں پیسے بھی لے رہے ہیں ۔۔۔۔گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ہم باقاعدگی سے مانسہرہ اور گلگت بلتستان کے روٹ پرمٹ کا فیس جمع کرتے ہیں لیکن ہماری کوئی سن نہیں رہا ہے گلگت بلتستان حکومت کو نوٹس لینا چاہئے زرائع کے مطابق مانسہرہ پولیس کو کوہستان بٹگرام اور مانسہرہ کے ہوٹلز مالکان اور دکاندار پیسے دیکر مجبور کرارہے ہیں کہ کسی صورت مسافر گاڑیوں کو شاہراہ بابوسر ناراں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے تاکہ ہمارا کاروبار چل سکے ۔۔۔۔۔اہلیان دیامر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کے پی کے حکومت سے فوری اس اہم مسلے کے حل کیلئے اقدامات کریں ورنہ احتجاج کاسلسلہ شروع کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button