جرائم

ہنزہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گلگت(پ ر)ایس ایس پی هنزہ آصف اعوان کی نگرانی میں پولیس کی ٹیموں نے علی آباد کے مختلف جگہوں پر چھاپوں اور ناکوں کے دوران شراب،اسلحہ،چرس ،کارتوس اور کریکر برآمد کر کے شراب کی فیکٹری کے سامان بھی قبضہ میں لے لئے.پولیس نے ملزم صابر حسین ولد زیارت شاہ ساکن گریلته هنزہ کے گھر پر چھاپہ مارکر 2520 گرام چرس، 1عدد 30 بور پستول بقعہ 18 راونڈ، ایس ایم جی کے 27 عدد کارتوس اور چائنا کریکر برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا.

ایک اور کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے مظفرالدین شاہ ولد فیض احمد ساکن التت کے مویشی خانہ پر چھاپہ مارکر 22.5 لٹر شراب، 2 عدد ڈرم،1عدد گیس سلنڈر،1 عدد سٹوپ،1عدد مٹکہ اور 1 عدد پائپ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا. ملزم نے مویشی خانہ میں شراب کی فیکٹری بنائی تھی.

پولیس کی ایک اور ٹیم نے راہ چلتے ایک شخص غلام موسیٰ ولد احمد علی ساکن گنش اور نادر علی ولد سخی مدد ساکن گوپس حال هنزہ کو روک کر تلاشی لی.جن کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا. علی آباد پولیس سٹیشن میں تین ایف آئی آر زیر دفعات 3/4 ، 9سی ،13 اےاو اور ایکسپلوزیو ایکٹ مجریہ 1980 درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابراحمد نے مذکورہ بالا کارروائیوں کی رپورٹ ملنے کے بعد ایس ایس پی هنزہ سے کہا کہ منشیات فروش نسلوں کی تباہی کے باعث بن رہے ہیں اس سے لوگوں کے گھر تباہ ہو رہے ہیں نارکوٹکس کے عادی افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہوتے ہیں ، نشے کے عادی افراد جوانی ہی میں مرجاتے ہیں اور معاشرے پر منشیات کے بھیانک اثرات مرتب ہوتے ہیں.آئی جی پی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے .منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے.پولیس سربراہ نے مذکورہ بالا کارروائیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button