اہم ترین

ہزارہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج، ٹرانسپورٹرز نے شاہراہ قراقرم، شاہراہ ناران بند کرنے کا اعلان کردیا

چلاس(بیورورپورٹ) ہزارہ پو لیس کی زیادتیوں کے خلاف گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ یو نین نے 23اگست سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران کاغان کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر نے کا اعلان کر دیا ۔ گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹروں سے بالاکوٹ اور کاغان میں زبردستی بھتہ وصول کیا جاتا ہے ، نہ دینے پر بالاکوٹ تھانے میں لے جاکر تنگ کیا جاتا ہے ۔ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان حکو مت فوری نوٹس لیکر مطالبات حل کر ے ورنہ 23اگست سے مکمل ہڑتال کی جائے گی ۔ دیامر پر یس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے صدر ٹرانسپورٹ کو سٹر یو نین گلگت بلتستان دیامر حاجی محمد جاوید ، جنرل سیکریڑی غلام اللہ ، نائب صدر محمد صوبیدار ، صدر ہائی ایس ٹرانسپورٹ خان بہادر ، جنرل سیکریڑی فداء اللہ ، سعید اللہ ، حسین احمد ، نیٹکو یو نین کے اراکین ، محمد مشروف ، خالد محمود ، محمد عالم ، یاسر اقبال ، حسن دین و دیگر نے کہا کہ تھاکوٹ ، بٹ گرام اور بشام کے ہو ٹل مالکان خیبر پختونخواہ پو لیس کو پیسے دیتے ہیں کہ گلگت بلتستان ٹرانسپورٹ کو شاہراہ کاغان ، ناران کی بجائے شاہرا ہ قراقرم پر سفر کر نے دیں تاکہ کے کے ایچ پر واقع ہوٹل کا کاروبار چلے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ ناران کاغان چار پانچ ماہ کیلئے کھلا رہتا ہے اور مسافروں کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ اس شاہراہ سے سفر کریں اور خوب صورت قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو تے ہو ئے شاہرا ہ قراقرم کی نسبت کم وقت میں راولپنڈی اسلام آباد پہنچیں ۔ آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ ہم صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، اور گلگت بلتستان کو روٹ پر مٹ اور فیس دیتے ہیں ، شاہراہ ناران کاغان پرتمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر کی ٹرانسپورٹ کو چلنے کی اجازت ہے صرف گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔ شاہراہ ناران کاغان پر چلنے والی گلگت بلتستان کی گاڑیوں کو روک کر ہزارہ پو لیس پانچ ہزار روپے بھتہ وصول کر تی ہے اور پیسے اپنی جیبوں میں ڈالتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق ، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان حکو مت مسئلے کی سنگینی کا ادراک کر تے ہوئے فوری اقدامات کرے ورنہ 23اگست سے گلگت بلتسان کی تمام ٹرانسپورٹ احتجاجا بند کر کے شاہراہ ناران کاغان کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا جائے گا ، جس کی تمام تر ذمہ داری خیبرُ ختونخواہ حکو مت پر عائد ہو گی ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button