تعلیم

ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ریجن کا شگر میں مختلف سکولوں کا دورہ

شگر(نامہ نگار)ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان بابر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد ابراہیم کا شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ۔تدریسی عمل اور طلباء کی استعداد کار کا جائزہ لیا۔بہتر کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہوں کی تعریف جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل سکولوں کے سٹاف اور ہیڈ ماسٹرکی سرزرش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان بابر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد ابراہیم نے گذشتہ دنوں شگر کے مختلف سکولوں کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے میں سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی استعداد کار اور ذہانت اورکارکردگی کا جائزہ لیا۔ ہائی سکول شگر کے دورے میں انہوں نے مختلف کلاسوں میں جاکر بچوں سے متعلقہ مضامین کے بارے میں سوالات کئے لیکن کوئی بھی طلبا ان سوالوں کے جوابات دینے سے یکسر قاصر رہے۔ جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن نے متعلقہ ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کی سررزش کی گئی۔اور ہدایت کی کہ طلباء کی تعلیم اور خوداعتمادی پر توجہ دی جائے۔اور آئندہ ناقص کارکردگی کی صورت میں سکول کے ہیڈ ماسٹر اور متعلقہ مضامین اساتذہ کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے ہائی سکول گلاب پور اور تسر کا بھی دورہ کیا جہاں بھی طلباء سے سوالات کئے ۔جس پر طلباء کی جانب سے نہایت اعتماد کیساتھ تمام سوالات کا جواب دیا گیا۔ دونوں آفیسران سکول کی کاکردگی سے نہایت خوش ہوئے۔ انہوں نے سکول کے ہیڈ اور سٹاف کو شاباش دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button